Best Wall Stickers

خدا کا نام لے کر راہِ حق میں جب بھی ہم نکلے


خدا کا نام لے کر راہِ حق میں جب بھی ہم نکلے

تری نصرت سے باطل قوتوں کے پیچ و خم نکلے

ھُواللّٰہُ اََحَد   کے  نور  نے  مجھ  کو  جِلا  بخشی

جبیں روشن ہوئی ، دل سے سبھی جھوٹے صنم نکلے

کچھ ایسا رنگ مجھ پر بھی چڑھا دے اے مرے مولا!

’’تری یکتائی کا اقرار لب سے دم بدم نکلے‘‘

تُو واحد ہے صمد تُو ہے ترا ثانی نہیں کوئی

یہی پیغام لے کر شاہِ دیںﷺ شاہِ اممﷺ نکلے

فقط اک ضربِ الا للہ کی تاثیر یہ دیکھی

جہانِ کفر کے ظلمت کدوں کے سارے خم نکلے

جنہوں نے گردنیں خم کردیں تیرے حکم پر مولا!

تری توحید کی عظمت کا لے کر وہ علَم نکلے

جو بندے ہیں ترے احکام پر دل سے عمل پیرا

مقرّب ہوگئے وہ حاملِ لطف و کرم نکلے

اٹھایا پرچمِ حمدِ خدا جس روز سے طاہرؔ

کِھلیں کلیاں محبت کی دلِ محزوں سے غم نکلے

طاہرسلطانی کراچی


خدا کا نام لے کر راہِ حق میں جب بھی ہم نکلے خدا کا نام لے کر راہِ حق میں جب بھی ہم نکلے Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.