Best Wall Stickers

کہا جبریلؑ نے ہاں اے خدا کے محترم بندو

تعمیر خانہ کعبہ

کہا جبریلؑ نے ہاں اے خدا کے محترم بندو
پھلو پھولو جہاں‌ میں اے رضا کے آرزو مندو

یہ ارض پاک جس کے گرد پہرے ہیں چٹانوں کے
ازل سے جس کے آگے سر جھکے ہیں آسمانوں کے

یہ مٹی جس میں دن بھر آتشیں‌ کرنیں نہاتی ہیں
ہوائیں جس کے ذرہ ذرہ کو سر پر اٹھاتی ہیں

یہی منبع ہے نورِ  حق کی دریا بار موجوں کا
کہ مرکز ہے یہی اک امتِ  وسطی کی فوجوں کا 15

یہی نافِ  زمیں  ہے اور یہی مرکز ہے عالم کا 16
مقدر ہے یہیں پر اجتماع اولادِ  آدم کا

طلوعِ  مہرِ  ظلمت پاش اسی مٹی سے ہونا ہے
یہیں وہ ابر ہے دامانِ  عصیاں جس کو دھونا ہے

عبادت کا نشاں قائم کرو اس ہو کی بستی میں
تمہیں اول گنے جاؤ شمارِ  حق پرستی میں

بشارت پا کے دونوں پاک بندے اک جگہ آئے
جہاں جبریلؑ نے کعبہ کے نقشے ان کو سکھلائے

خلیلؑ اللہ اس معبد کی دیواریں  اٹھاتے تھے 17
ذبیح اللہ چونا اور پتھر دیتے جاتے تھے

کیا تیار اک مدت میں کعبہ ان بزرگوں نے
خدا آگاہ و خوش اخلاق خوش باطن بزرگوں نے

وفورِ ‌شوق میں اِ ک اِ ک سے آگے بڑھتا جاتا تھا
مرادیں  مانگتا تھا اور دعائیں پڑھتا جاتا تھا 18

پتہ اِ ن کو دیا جبریلؑ  ہی نے سنگِ اسود کا
خلیلؑ اللہ نے اس کو مقامِ  رُکن پر رکھا

مکمل ہو گئی تعمیر بیت اللہ کی اِ ک دن
بزرگوں کو مقدس کام سے فرصت ملی اِ ک دن

یہاں سے اٹھ کے پیغمبر فرازِ  کوہ پر آیا
زبانِ  وَحی نے چاروں طرف اعلان فرمایا

کہ اے لوگوں یہاں حج و عبادت کے لئے آؤ
خلوص اور صدق نیت نذر دینے کے لئے لاؤ

یہی مرکز ہے سارے دہر میں ایمان والوں کا
جھکے گا سر یہیں پر آ کے اونچی شان والوں کا

یہاں اہلِ  طواف اہلِ  قیام اہلِ  قعود آئیں
یہاں اہلِ  رکوع آئیں یہاں‌ اہلِ  سجود آئیں

کوئی پیدل چلے کوئی سوارِ  ناقہ لاغر
کریں حج و عبادت پاک رکھیں یہ خدا کا گھر 

یہ گھر اللہ کا ہے اور وہی تم کو بلاتا ہے 19
ہمارا کام تھا تبلیغ ، دیکھیں کون آتا ہے



کہا جبریلؑ نے ہاں اے خدا کے محترم بندو کہا جبریلؑ نے ہاں اے خدا کے محترم بندو Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.