حضرت ابراہیمؑ کی دعا
سحر کے وقت ابراہیمؑ نے
اٹھ کر دعا مانگی 7
اٹھ کر دعا مانگی 7
سکون قلب مانگا خوئے تسلیم
و رضا مانگی
و رضا مانگی
کہ اے مالک عمل کو تابعِ
ارشاد کرتا ہوں
ارشاد کرتا ہوں
میں بیوی اور بچے کو یہاں
آباد کرتا ہوں
آباد کرتا ہوں
اسی سنسان وادی میں انہیں
روزی کا ساماں دے
روزی کا ساماں دے
اسی بے برگ و سامانی میں
شانِ صد بہاراں دے
شانِ صد بہاراں دے
الٰہی نسل اسمٰعیلؑ بڑھ
کر قوم ہو جائے
کر قوم ہو جائے
یہ قوم اک روز پابندِ صلوۃ و صوم ہو جائے
اسی وادی میں تیرا ہادیؐ
موعود ہو پیدا
موعود ہو پیدا
کرے جو فطرتِ انسان کو تیرے نام پر شیدا
بشارت تیری سچی ہے ترا
وعدہ بھی سچا ہے
وعدہ بھی سچا ہے
بس اب تو ہی محافظ لے یہ
بیوی اور بچہ ہے
بیوی اور بچہ ہے
سحر کے وقت ابراہیمؑ نے اٹھ کر دعا مانگی 7
Reviewed by WafaSoft
on
August 26, 2019
Rating:


No comments: