Best Wall Stickers

ذرّے ذرّے میں جلوہ نمائی تری

ذرّے ذرّے میں جلوہ نمائی تری
اے خدا بولتی ہے خدائی تری
دنیا کرتی ہے ان کی قدم بوسیاں
جن کے دل میں ہے وحدت سمائی تری
قطرے قطرے میں شبنم کے تیرا ہنر
پتّے پتّے پہ دیکھی لکھائی تری
ڈوب جاتی ہے شب تیری تسبیح میں
صبح کرتی ہے مدحت سرائی تری
تیرے بندوں نے اپنا بھلا کرلیا
بندگی سے ہوئی کب بھلائی تری
کیا بیاں ہوگی حافظؔ سے تیری ثنا
ما ورائے قلم ہے بڑائی تری

حافظؔ کرناٹکی

ذرّے ذرّے میں جلوہ نمائی تری ذرّے ذرّے میں جلوہ نمائی تری Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.