Best Wall Stickers

مثال شعلہ اٹھا بولہب، چیخا، دہن کھولا



ابو لہب بن عبدالمطلب کا کفر



مثال شعلہ اٹھا بولہب،
چیخا، دہن کھولا

خبردار او بھتیجے اس سے
آگے اور اگر بولا


ہمارے دیوتا ناراض ہو
جائیں تو پھر کیا ہو

تو اتنا ہی بتا دے مینہ
نہ برسائیں تو پھر کیا ہو


اہانت اک خدا کے نام سے
اتنے خداؤں کی

مذمت سارے معبودوں کی دیوی
دیوتاؤں کی


نبوت کیا ترے ہی واسطے تھی
اس زمانے میں

 نبوت کے لئے کیا تو ہی تھا میرے گھرانے میں 104


یہی باتیں سنانے کو ہمیں
تو نے بلایا ہے

سمجھ میں کچھ نہیں آیا یہ
کیا تو نے سنایا ہے


تری باتوں پہ ہر گز کان
دھر سکتا نہیں کوئی

کہ اس توہین کو برداشت
کر سکتا نہیں کوئی







غرض ایسی باتیں کر کے سب
نے راہ لی گھر کی

پسند آئی نہ ان کو بات
کوئی پیغمبر کی


مگر اس رحمت عالم کا دل
تھا توحید کا گھر تھا

نہ آسکتی تھی مایوسی کہ
یہ امید کا گھر تھا


مثال شعلہ اٹھا بولہب، چیخا، دہن کھولا مثال شعلہ اٹھا بولہب، چیخا، دہن کھولا Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.