Best Wall Stickers

وہ ممکنات سے ناممکنات کو سوچیں

وہ ممکنات سے ناممکنات کو سوچیں
اگر رسولِ جمیع الصفات کو سوچیں

اسی لیے تو وہ بھیجے گئے ہماری طرف
کہ ہم رسول کی ساری حیات کو سوچیں

ہمارے جیسے اطاعت گریز لوگ، اُن کی
عنایتوں کو، کبھی التفات کو سوچیں

نبی پاک کی اک اک ادا کو اپنائیں
نبی پاک کی اک ایک بات کو سوچیں

فقط وہی نظر آئیںگے باعثِ تخلیق
کہیں سے لوگ کسی کائنات کو سوچیں

ہمارے آج کے فاتح، بس اک گھڑی بھر کو
رسول پاک کی اعلیٰ صفات کو سوچیں

خدا نے سوچ کو دی ہے جو قوتِ پرواز
تو ہم اور آپ شہِ کائنات کو سوچیں

نبی نے حکم الٰہی سے جو عطا کی تھی
ہمیں بھی چاہیے اُس دینیات کو سوچیں

یہ ہم پہ فرض ہے منظرؔ کہ نعت کہتے ہوئے
قلم پہ آئی ہوئی بات بات کو سوچیں
منظر عارفی (کراچی)
وہ ممکنات سے ناممکنات کو سوچیں وہ ممکنات سے ناممکنات کو سوچیں Reviewed by WafaSoft on September 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.