جو محمدؐ کے لیے سینہ سپر ہو جائے گا
وہ خدا کی بھی نظر میں معتبر ہوجائے گا
فاطمہ بنتِ اسد آئیں تو کعبے کے قریب
خود بخود دیوار میں کعبے کی در ہوجائے گا
ہے نبوت کی زباں پر آج تو نادِ علیؑ
دیکھنا اب معرکہ خیبر کا سر ہوجائے گا
Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکے گا جو ہو کر جواں
وہ نبیؐ کے واسطے نورِ نظر ہوجائے گا
ذوالفقار ِ حیدری ہے اس سے بچ کر ہی چلو
ورنہ زخمی آپ کا جبریل پر ہوجائے گا
پہلے بت خانہ یہ حیدرؑ کا زچہ خانے بنے
خود بخود پھر خالقِ اکبر کا گھر ہوجائے گا
ہم علیؑ کے دوست ہیں کردار سے ثابت کریں
کام بھی ہوں گے دعا میں بھی اثر ہوجائے گی
٭٭٭
\Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
جو محمدؐ کے لیے سینہ سپر ہو جائے گا
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: