Best Wall Stickers

٭مولانارحمت اللہ مالدار۔صدربزم پروین عربی مدرسہ سنکیشور


٭مولانارحمت اللہ مالدار۔صدربزم پروین عربی مدرسہ سنکیشور


کل کی ڈاک سےجہان نعت کا تحفہ ملا۔سبحان اللہ دل شاد ہوا اور آنکھیں روشن ہوئیں۔بڑا خوبصورت گٹ اپ ہے۔بڑی روشن اور دیدہ زیب طباعت ہے۔آپ لوگوں سے اسی سلیقے کی امید تھی اور آئندہ رہے گی۔مولاتعالیٰ جزائے خیرِ کثیر عطا فرمائے۔آمین۔

اردو میں مروج صنفِ سخن کی حیثیت سے نعت شریف کے بارے میں اس خاکسار کا موقف یہ ہے کہ بیشتر ناقدین ومحققین یہ کہتے نہیں تھکتے کہ اردو محض ایک زبان نہیں تہذیب بھی ہے۔اگر یہ سچ ہے تو فی زمانناً نعت شریف بھی اردو تہذیب کا حصہ ہے۔میری مجال نہیں جو یہ کہوں کہ اس دور میں صاحبِ ایمان شعرا ہیں ہی نہیں۔لیکن اکثریت ایسے شعرا کی ہے جو ایمان کے اس تقاضے کو پورا نہیں کرتے جو اس کا حق ہے اور ہم میں سے بیشتر لوگ نام نہاد مسلمان ہیں۔کیا چیز ہے حبِ رسول اور کسے کہتے ہیں اتباعِ سنت؟

اب دیکھئے ان جملہ شعرا میں کئی وہ ہیں جن کے درجنوں ‘بعض کے تو سینکڑوں رسالے‘مجموعے اور دیگر تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔بینک بیلینس بھی ہے۔ماشاء اللہ انگلینڈ اور امریکہ کی سیر بھی کر آئے ہیں۔حج اور زیارت کی توفیق اللہ نے انھیں نہیں دی اور’’یا الٰہی دکھادے مدینہ مجھے‘‘قبیل کی نعت گوئی دھڑا دھڑ کررہے ہیں۔صاحبِ استطاعت ہونے کے باوجود غافل بیٹھے ہیں۔ان کی نعتوں کو حمدوں کو کس طرح لیا جائے؟یہ دل کی آواز ہے یا شاعری کی اردو تہذیب؟


٭مولانارحمت اللہ مالدار۔صدربزم پروین عربی مدرسہ سنکیشور ٭مولانارحمت اللہ مالدار۔صدربزم پروین عربی مدرسہ سنکیشور Reviewed by WafaSoft on July 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.