Best Wall Stickers

حمد × یا رب عظیم ہے تو ٭ مولانا شاہین اقبال اثر

یا رب عظیم ہے تو 
سب پر رحیم ہے تو

تعریف تجھ کو زیبا
توصیف میرا شیوہ

آنکھوں سے تو چھپا ہے
دل میں مگر بسا ہے 


پھولوں میں تیری خوشبو
گُلشن میں بس تو ہی تو

سورج میں نور تیرا 

ہر جا ظہور تیرا 

تو ہی بزرگ و برتر 
قادر ہر ایک شے پر

خالق ہے آسماں کا
مالک ہے دو جہاں کا 


واحد ہے اور احد ہے 
ناصر ہے اور صمد ہے 

(مولانا شاہین اقبال اثر)
حمد × یا رب عظیم ہے تو ٭ مولانا شاہین اقبال اثر حمد × یا رب عظیم ہے تو ٭ مولانا شاہین اقبال اثر Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.