Best Wall Stickers

کس طرح ہو بیاں رفعتِ عائشہ - ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

کس طرح ہو بیاں رفعتِ عائشہ
جب ہے قرآن میں مدحتِ عائشہ


طیّبہ، طاہرہ، سیّدہ، زاہدہ
مرحبا مرحبا عظمتِ عائشہ


عالمہ، فاضلہ، مُفتیہ آپ ہیں
ہے عیاں چار سو حکمتِ عائشہ


عابدہ، ساجدہ، حافظہ آپ ہیں
مجھ سے ہو کیا بیاں عزتِ عائشہ


مُحسِنہ آپ ہیں اہلِ اسلام کی
دیکھ لو دیکھ لو سیرتِ عائشہ


درس لیتے تھے اصحاب بھی آپ سے
لُوٹتے تھے بہت برکتِ عائشہ


چہرۂ اِفک پر خاک اُڑنے لگی
سورۂ نور ہے عِفّتِ عائشہ


حُجرۂ عائشہ مرقدِ مصطفیٰ
واہ کیا خوب ہے شوکتِ عائشہ


فاطمہ اُس سے راضی رہیں گی سدا
جس کو تسلیم ہے عصمتِ عائشہ


اُس کا بگڑا نصیبہ سنورتا گیا
مل گئی جس کو بھی رحمتِ عائشہ


تو مُشاہدؔ سدا ان کی توصیف کر
تجھ پہ بڑھ جائے گی شفقتِ عائشہ



(ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی )​

کس طرح ہو بیاں رفعتِ عائشہ - ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی کس طرح ہو بیاں رفعتِ عائشہ - ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.