میری پہچان ہے سیرت اُن کی
میرا ایمان ! محبت اُن کی
آج ہم فلسفہ کہتے ہیں جسے
وہ مساوات تھی عادت اُن کی
فتحِ مکہ ، مرے دعوے کی دلیل
عدل کی جان ، عدالت اُن کی
حرفِ اَتمَمْتُ عَلَیْکُم ہے گواہ
حُسنِ تکمیل ہے بعثت اُن کی
میں کہ راضی بہ رضائے رب ہوں
کوئی حسرت ہے تو حسرت اُن کی
وقت اور فاصلہ برحق لیکن
میرا فن کرتا ہے بیعت اُن کی
(احمد ندیم قاسمی)
میری پہچان ہے سیرت اُن کی - احمد ندیم قاسمی
Reviewed by WafaSoft
on
July 26, 2019
Rating:


No comments: