Best Wall Stickers

مہک رہی ہے جہاںمیں کمال کی خوشبو



مہک رہی ہے جہاںمیں کمال کی
خوشبو

مرے حضور کے جاہ وجلال کی
خوشبو


گلاب حسن یقیں کے بکھیردیتی
ہے

رسول پاک سے شیریں مقال کی
خوشبو


ثناکی فکر گل اطوار لے کے
آئی ہے

شعوربخش ہے ان کے خیال کی
خوشبو


ہے عطر بارمنورکتابِ سیرت
میں

ورق ورق پہ نبی کے خصال کی
خوشبو


زالتفاتِ نبی بابِ لطف
کھلتاہے

مہکتی ہے جومرے انفعال کی
خوشبو


وہ جس پہ مشکِ معطر کورشک
ہوابرارؔ

عجب ہے گیسوئے روشن مثال کی
خوشبو

 

ابرارؔکرتپوری


 

مہک رہی ہے جہاںمیں کمال کی خوشبو مہک رہی ہے جہاںمیں کمال کی خوشبو Reviewed by WafaSoft on July 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.