نور آنکھوں میں تو چہروں پہ اُجالے ہوں گے
مصطفی والوں کے انداز نرالے ہوں گے
حشر میں اُن کی شفاعت کے حوالے ہوں گے
ہم گنہگاروں کو سرکار سنبھالے ہوں گے
نزع میں ان کے تصور سے مقدر چمکا
قبر میں اب تو اُجالے ہی اُجالے ہوں گے
اُن کی ہر ایک صفت جب کہ ہے اعجاز نصیر
نعت گوئی کے بھی انداز نرالے ہوں گے
سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ
نور آنکھوں میں تو چہروں پہ اُجالے ہوں گے --- نصیر الدین نصیر
Reviewed by WafaSoft
on
July 26, 2019
Rating:


No comments: