Best Wall Stickers

در سے غلام آپ کے سر کو اٹھائے کس طرح ادیب رائے پوری


در سے غلام آپ کے سر کو اٹھائے کس طرح
چھوڑ کے آپ کا دیار جائیں تو جائیں کس طرح
آنکھ کو گر منا لیا ، دل کو منائیں کس طرح
فصل بہار لٹ چکی پھول کھلائیں کس طرح
چوم کے خاک طیبہ ہم بھول گئے تھے سارے غم
پھر سے غم حیات میں دل کو پھسائیں کس طرح
آپ کے در کی حاضری اہل جنوں کی عید تھی
کعبہ دل کو چھوڑ کر عید منائیں کس طرح
لوٹ کے اب چلے غلام لیجیئےآخری سلام 
پھر یہ غلام آپ کے لوٹ کے آئیں کس طرح
گمبند سبز دیکھ کر روح میں کیف سر بسر
صبروقرار اے ادیب روح میں لائیں کس طرح
 ادیب رائے پوری
در سے غلام آپ کے سر کو اٹھائے کس طرح ادیب رائے پوری در سے غلام آپ کے سر کو اٹھائے کس طرح ادیب رائے پوری Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.