زائرین
حرم
حرم
اے
ارض مقدس کے راہی ایماں کی حرارت لے جانا
ارض مقدس کے راہی ایماں کی حرارت لے جانا
ایماں
کی حرارت ساتھ رہے وہ ذوق عبادت لے جانا
کی حرارت ساتھ رہے وہ ذوق عبادت لے جانا
ماضی
میں جو تم سے بھول ہوئی، اس بھول پہ ہوکر شرمندہ
میں جو تم سے بھول ہوئی، اس بھول پہ ہوکر شرمندہ
آنکھوں
میں ندامت کے آنسو، اشکوں کی ندامت لے جانا
میں ندامت کے آنسو، اشکوں کی ندامت لے جانا
اے
زائر ارض پاک حرم، کعبے میں پہنچ کر سر تیرا
زائر ارض پاک حرم، کعبے میں پہنچ کر سر تیرا
معبود
کے آگے جھک جائے، ایقاں کی صداقت لے جانا
کے آگے جھک جائے، ایقاں کی صداقت لے جانا
جب
گنبد خضریٰ پر پہنچو تو حد ادب ملحوظ رہے
گنبد خضریٰ پر پہنچو تو حد ادب ملحوظ رہے
اس
در پہ پہنچنے کی خاطر، حد درجہ محبت لے جانا
در پہ پہنچنے کی خاطر، حد درجہ محبت لے جانا
خوشدل
کی زباں پر صبح و مسا، لبیک کا ہے روشن کلمہ
کی زباں پر صبح و مسا، لبیک کا ہے روشن کلمہ
کہہ
اٹھیں ملک سبحان اللہ، وہ شوقِ زیارت لے جانا
اٹھیں ملک سبحان اللہ، وہ شوقِ زیارت لے جانا
فرحت حسین خوشدلؔ
اے ارض مقدس کے راہی ایماں کی حرارت لے جانا
Reviewed by WafaSoft
on
July 27, 2019
Rating:

No comments: