Best Wall Stickers

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو
پڑھ کے نبیﷺؐ کی نعت لحد میں اُتار دو


دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمالِ یار
اۓ موت! مجھ کو تھوڑی سی مہلت اُدھار دو


سنتے ہیں جاں کنی کا لمحہ ہے بہت کٹھن
لے کر نبیﷺ کا نام یہ لمحہ گزار دو


میرے کریمﷺ میں تِرے در کا فقیر ہوں
اپنے کرم کی بھیک مجھے بار بار دو


گَر جیتنا ہے عشق میں لازم یہ شرط ہے
کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو


یہ جان بھی ظؔہوری نبیﷺ کے طفیل ہے
اِس جان کو حضورﷺ کا صدقہ اُتار دو
محمدعلی ظہوری

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.