Best Wall Stickers

٭سیدرحمانی مدیرادبی محاذ کٹک

٭سیدرحمانی مدیرادبی محاذ کٹک

برادرِ محترم جناب غلام ربانی فداؔ صاحب!سلام مسنون

’’جہانِ نعت کا چھٹا شمارہ باصرہ نواز ہوا۔اس عنایت کے لئے شکرگزار ہوں۔اس مختصر سے رسالے میں آپ نے سمندر کو کوزہ بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔نعت سے متعلق مضامین نہ صرف معلوماتی ہیں بلکہ ان کی تحقیقی نوعیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا جس کے لئے حلیم حاذق‘ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی‘ایم۔جسیم الدین شررؔ لائقِ مبارکباد ہیں۔’’سالار‘‘ کے نعت نمبروں کے تنقیدی اور تحقیقی جائزے سے آپ کی عرق ریزیوں کا اظہار ہوتا ہے۔ڈاکٹر نسیم بانو نے شاعری سیکھئے کے تحت مبتدیوں کے لئے اچھی جانکاری دی ہے۔اگر وہ عصری تناظر میں نعت گو شعرا کی بے اعتدالیوں کا جائز لیتیں تو مضمون اور بھی وقیع ہوسکتا تھا۔بہر حال ان کے اس مضمون کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی کا گوشہ پسند آیا۔اس کے مطالعہ سے موصوف کی شعری بصیرت اور ان کی نعتیہ شاعری کے روشن پہلوؤں سے آگاہی ہوتی ہے۔ان کے نعتیہ اشعار جذبِ دروں کا آئینہ بھی ہیں اور عشقِ رسول کا اظہاریہ بھی۔اس عمدہ پیش کش کے لئے دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔
یہ جان کر دلی مسرت ہوئی کہ اگلا شمارہ حمد ومناجات نمبر ہوگا۔حمد ومناجات پر مضمون کے لئے وقت نکال نہیں پاؤں گا۔اس لئے چند حمدیہ تخلیقات پیش ہیں۔اگرکسی قابل ہوں تو شامل اشاعت کرکے شکریہ کا موقع عطا فرمائیں۔
٭سیدرحمانی مدیرادبی محاذ کٹک ٭سیدرحمانی مدیرادبی محاذ کٹک Reviewed by WafaSoft on July 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.