منقبت حضرت عبد اللہ ولدِگرامی حضورنبی کریم ﷺ
خدائے وحدہ کے حامد ہیں پیارے عبد اللہ
بڑے ہی عابد وزاہد ہیں پیارے عبد اللہ
شک ان کے ایماں پہ کرنے سے پہلے یاد رکھو
مرے رسول کے والد ہیں پیارے عبد اللہ
خدا نے بھیج کے نور نبی کو آپ کے گھر
بتادیا ہمیں راشد ہیں پیارے عبد اللہ
عیاں ہے نام اسے اے صاحب خرد پڑھ لے
خدا کے عبد ہیں عابد ہیں پیارے عبد اللہ
ہوئی ہے آپ سے ظاہر دعائے ابراہیم
زبان حال سے شاہد ہیں پیارے عبد اللہ
کیا ہے حق نے انہیں ساجدوں میں جب داخل
پتہ چلا ہمیں ساجد ہیں پیارے عبد اللہ
رہے زمانۂ فطرت میں شرک سے محفوظ
ہے حق ،کہوں جو مجاہد ہیں پیارے عبد اللہ
نبی کو پا کے بھی تھا تو ابو لہب کافر
قسم خدا کی تری ضد ہیں پیارے عبد اللہ
نبی کے صدقے میں کیا کیا عنایتیں نہ ہوئیں
ہو چشم عدل تو شاہد ہیں پیارے عبد اللہ
کرے گا کیوں نہ بھلا قیسؔ آپ کی تعریف
تمام وصف محامد ہیں پیارے عبد اللہ
سیدمحی الدین شاہ قیسؔ بمن ہلی
منقبت حضرت عبد اللہ ولدِگرامی حضورنبی کریم ﷺ
Reviewed by WafaSoft
on
July 27, 2019
Rating:


No comments: