Best Wall Stickers

منقبت

مصرع کہا یہ جس نے وہ قادر کلام ہے 
بے حبِ اہلبیتؑ عبادت حرام ہے
ان سے ہے کوئی کام نہ کچھ ان سے کام ہے
بندہ ہوں میں علیؑ کا وہ میرا امام ہے
زینبؑ کے اس خطاب سے تڑپے نہ کیوں یزید
اعلانِ فتح بر سرِ دربار شام ہے
جو کل تلک تھا ساکنِ دوزخ وہ ایک شخص
اب بعدِ عصر حرِ علیہ السّلام ہے

من جملہ انبیاء کی وراثت ہیں گر حسینؑ
زینبؑ خدا کے دین کی عظمت کا نام ہے
اے مشکلوں سنبھل کے ہی کرنا ادھر کا رخ
حید رؑ ہے جسکا نام وہ میرا امام ہے
قنبر کی منزلت کسی صوفی سے پوچھئے
گو خود درِ علیؑ کا وہ ادنیٰ غلام ہے
شارب سے ہو سکا ہے جو مدحت میں یہ کلام
اللہ تیرا شکر بصد احترام ہے

سید اقبال رضوی شاربؔ
منقبت منقبت Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.