Best Wall Stickers

آرزو کی بستی میں مصطفی کے دامن میں



آرزو کی بستی میں مصطفی کے دامن میں
ہم خدا کو دیکھ کر آئے ناخدا کے دامن میں

آگ یوںتو دوزخ کی سراٹھائے گی لیکن
وہ ہمیں بلالیں گے مسکرا کے دامن میں

جس کے چھاؤں کوچھوکرخارگل میں بدلے ہیں
منزلیں ملیں گی اس رہنما کے دامن میں

تھی ہزاروں سالوں سے جس کی منتظردنیا
چاند اب وہ اترا ہے آمنہ کے دامن میں

دشمنوں کو اے حافظ گالیوں کی سرحد سے
رحم کرکے لاتے تھے وہ دعا کے دامن میں





حافظ کرناٹکی




آرزو کی بستی میں مصطفی کے دامن میں آرزو کی بستی میں مصطفی کے دامن میں Reviewed by WafaSoft on July 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.