Best Wall Stickers

عمرؓ رخصت ہوئے ایمان لا کر شہر کی جانب

حضرت عمرؓ کی شانِ ایمان


عمرؓ رخصت ہوئے ایمان لا کر شہر کی جانب
چلے بے خوف ہو کر بانیانِ  قہر کی جانب 128

وہاں لوگ بیٹھے تھے عمرؓ کے منتظر سارے
کسی کے قتل ہونے کی خبر کے منتظر سارے

 عمرؓ آ کر پکارے اے قریش ،اے قہر کے بیٹو!129
سنو اے عقل کے اندھو،سنو تقدیر کے بیٹو

یہ بت جھوٹے ہیں بے شک پوجنا بے سود ہے سب کا
خدا واحد ہے خالق ہے  وہی معبود ہے سب کا

کوئی جھٹلائے مجھ کو یا کرے میرا یقیں کوئی
محمّدؐ ہیں رسول اللہؐ اس میں شک نہیں کوئی

نہ ہو گا کچھ بھی حاصل مکر سے حجت سے حیلے سے
فلاحِ ِ دین و دُنیا ہے محمّدؐ کے وسیلے سے

حقیقت کا تمھارے سامنے اظہار کرتا ہوں
مَیں توحید و رسالت کا بہ دل اقرار کرتا ہوں

کتاب اللہ پر قرآن پر ایمان لایا ہوں
خدائے واحد و رحمٰن پر ایمان لایا ہوں

یہ سن کر زلزلہ سا آ گیا ایوانِ  باطل میں
بہت صدمہ ہوا دل کی امیدیں رہ گئیں دل میں

اٹھے سب طیش کھا کر پِل  پڑے اس مرد غازی پر
کیا اُن بھیڑیوں نے اس شیرِ حجازی پر

مگر وہ میدان وفا غالِب رہا سب پر
خدا غالب ہوا نامِ  خدا غالِب رہا سب پر

عمرؓ رخصت ہوئے ایمان لا کر شہر کی جانب عمرؓ رخصت ہوئے ایمان لا کر شہر کی جانب Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.