Best Wall Stickers

پیمبرؐ دعوت اسلام دینے کو نکلتا تھا



تبلیغ حق کا دشوار گذار رستہ، کفار کی ایذا رسانی اور توہین



پیمبرؐ دعوت اسلام دینے
کو نکلتا تھا

نوید راحت و آرام دینے کو
نکلتا تھا


نکلتے تھے قریش اس راہ
میں کانٹے بچھانے کو

وجود پاک پر سو سو طرح
کے ظلم ڈھانے کو


امیہ بو لہب بو جہل
عقبہ سخت دشمن تھے

شقاوت پیشہ تھے بیداد
گر تھے اور پر فن تھے


خدا کی بات سن کر مضحکے
میں ٹال دیتے تھے

نبیؐ کے جسم اطہر پر
نجاست ڈال دیتے تھے


کوئی گالی سنتا تھا کوئی
پتھر اٹھاتا تھا

 کوئی قرآن پر ہنستا تھا  111کوئی منہ چڑاتا تھا


حرم کی سر زمیں پر آپ
پڑھتے تھے نماز اکثر

ہمیشہ اس گھڑی کی تاک میں
رہتے تھے بد گوہر


قریشی مرد اٹھ کر ارہ میں
آوازے کستے تھے

یہ ناپاکی کے چھرے چار
جانب سے برستے تھے


 کوئی حضرتؐ کی گردن گھونٹتا 112 تھا کس کے چادر
میں

 کوئی دیوانہ پتھر مارتا تھا آپ کے سر میں 113


قریشی عورتیں کانٹے بیابانوں
سے لاتی تھیں

 گزرگاہ گل گلزار وحدت میں بچھاتی تھیں 114


نجاست گھر کے دروازے پر
لا کر پھینک جاتی تھیں

جھگڑتی بدزبانی کرتی تھیں
فتنے اٹھاتی تھیں







کلام حق کو سن کر کوئی
کہتا تھا یہ شاعر ہے

کوئی کہتا تھا کا ہن ہے
کوئی کہتا تھا ساحر ہے


مگر وہ منبع حلم و صفا
خاموش رہتا تھا

دعائے خیر کرتا تھا جفا
و ظلم سہتا تھا


پیمبرؐ دعوت اسلام دینے کو نکلتا تھا پیمبرؐ دعوت اسلام دینے کو نکلتا تھا Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.