Best Wall Stickers

ابوبکرؓ آج اس توحید حق کا جام لے آئے



السابقین الاولین



ابوبکرؓ آج اس توحید حق
کا جام لے آئے

 کہ جس سے حضرت عثمانؓ  100بھی اسلام لے آئے


 زبیرؓ 101 و سعدؓ و طلحہ ؓ عبدالرحمن ؓ بو عبیدہ
بھی

علیؓ کے بھائی جعفرؓ اور
بیوی ان کی اسما ؓ بھی


غرض ایمان لائے سب سے پہلے
اپنے گھر والے

پھر آئے دوست اس حلقہ میں
دل والے نظر والے


برس چالیس پورے اس نبیؐ
کو سب نے دیکھا تھا

مروت سے بھری پاکیزگی
کو سب نے دیکھا تھا


یہ چند افراد سب سے پیشتر
حق کے قریں آئے

در توحید پر  السابقین الاولین آئے


مقدر تھی سعادت ان رضا
کے بہرہ مندوں کو

خدا نے آپ خود ہی چن لیا
تھا اپنے بندوں کو


 یہ چھوٹی 102 سی جماعت ذکر حق کرتی تھی چھپ چھپ
کے

شہادت گاہے الفت میں
قدم رکھتی تھی چھپ چھپ کے


انہیں معلوم تھا جس روز
کھولا راز کا دامن

عرب ہو یا عجم سارا
جہاں ہو جائے گا دشمن






 


مگر وہ روز جلد از جلد
منہ دکھلانے والا تھا

کہ تبلیغ علانیہ کا
فرماں آنے والا تھا


 ملا ہو جس کو یہ فرماں کہ ہاں فاصدع بما تؤ
مر103

خدا کے حکم کو پھر کھول
کر کہتا نہ وہ کیونکر


ابوبکرؓ آج اس توحید حق کا جام لے آئے ابوبکرؓ آج اس توحید حق کا جام لے آئے Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.