Best Wall Stickers

یہ سن کر غلغلہ سا پڑ گیا اطرافِ یثرب میں



اہلِ ِ یثرب میں اسلام



یہ سن کر غلغلہ سا پڑ گیا
اطرافِ یثرب میں

اُخُوّت  از سرِ  نو آ چلی اشرافِ  یثرب میں


یہاں کے رہنے والے اوس
و خزرج کے قبائل تھے

نہایت با مروّت ،اہل دل
اہلِ  وسائل تھے


یہ باہم بھائی بھائی تھے
مگر آپس میں لڑتے تھے

بڑی مدّت سے خانہ جنگیوں
میں گھر اُجڑتے تھے


یہُودی بھی یہاں تھے اور
معزّز سمجھے جاتے تھے

یہ ساہوکار دھنّا سیٹھ
بن کر سود کھاتے تھے






 


بتوں کو چھوڑ کر اور حُبِّ
مال و جاہ کو تج کے

مُسلماں ہو چلے آخر
گھرانے اوس و خزرج کے


لیا جانے لگا ختم
الرّسلؐ  کا نام یثرب میں

لگا ہر سمت پھلنے پھولنے
اسلام یثرب میں


حَسَد کرنے لگی قومِ  یہود اس دین و ملّت سے

بنے بیٹھے تھے وہ لوگوں
کے آقا ایک مدّت سے


یہ سن کر غلغلہ سا پڑ گیا اطرافِ یثرب میں یہ سن کر غلغلہ سا پڑ گیا اطرافِ یثرب میں Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.