Best Wall Stickers

کیا اعلان آخر جو کوئی جرات دکھائے گا



انعام کا اعلان اور تلاش



کیا اعلان آخر جو کوئی
جرات دکھائے گا

پکڑ لائے گا تو انعام میں
سو اونٹ پائے گا


لگے کچھ جمع ہو کر شہر
ہی میں ہا و ہو کرنے

بہت سارے مسلح ہو کے نکلے
جستجو کرنے


لگائے ہر طرف چکر بہت
لمبے بہت چوڑے

پہاڑوں پر چڑھے وادی میں
گھومے دشت میں دوڑے


تعاقب میں کئی مشرک
دہان غار تک پہنچے

کئی بار اس مقام سید
ابرار تک پہنچے


سنی بو بکرؓ نے قدموں کی
آہٹ دل ہوا پر غم

کہا دشمن قریب آئے ہیں
اے فخر بنی آدم


کہا اللہ ساتھی ہے تو کیا
اندیشہ دشمن

 رکھ ان اللہ معنا پر نظر اے دوست لا تحزن161



کیا اعلان آخر جو کوئی جرات دکھائے گا کیا اعلان آخر جو کوئی جرات دکھائے گا Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.