قبیلہ بنی جرہم کو پانی کی تلاش9
جناب ہاجرہؓ نے مینڈھ
باندھی گرد پانی کے
باندھی گرد پانی کے
یہیں رہنے لگے سائے میں
سقفِ آسمانی کے 10
سقفِ آسمانی کے 10
بہت سے طائرانِ خوشنوا
اڑتے ہوئے آئے
اڑتے ہوئے آئے
یہاں پانی پیا ٹھہرے ترانے
حمد کے گائے
حمد کے گائے
کئی دن بعد دیکھا قافلہ
آتا ہے صحرا سے
آتا ہے صحرا سے
نگاہوں سے ٹپکتا ہے کہ
ہیں یہ لوگ بھی پیاسے
ہیں یہ لوگ بھی پیاسے
عرب کا اک قبیلہ نام تھا جس کا بنی جرہم
اسی کے لوگ تھے یہ پیاس
کے مارے ہوئے بیدم
کے مارے ہوئے بیدم
خدا کے فضل سے دن ان
بچاروں کے بھلے آئے
بچاروں کے بھلے آئے
نوائے طائراں سن کر اسی
جانب چلے آئے
جانب چلے آئے
یہاں آتے ہی دیکھا اک
چشمہ آبِ جاری کا
چشمہ آبِ جاری کا
ہوا میں جس کے دم سے لطف
تھا بادِ بہاری کا
تھا بادِ بہاری کا
کنارِ آب اِ ک عورت کی صورت بھی نظر آئی
اور اس کی گود میں بچے کی
دولت بھی نظر آئی
دولت بھی نظر آئی
نظر آتا تھا اطمینان ان
مسرور چہروں پر
مسرور چہروں پر
شعاع مہر تھی قربان دو
پُر نور چہروں پر
پُر نور چہروں پر
ندا آئی کہ اے جرہم کے بچو،
بادیہ گردو
بادیہ گردو
ادب کی جا ہے اے بوڑھو،
جوانو،عورتو، مردو
جوانو،عورتو، مردو
یہ وہ عورت ہے قربان
عورتیں جس کی شرافت پر
عورتیں جس کی شرافت پر
یہ ایسی ماں ہے مائیں
رشک کھائیں جس کی قسمت پر
رشک کھائیں جس کی قسمت پر
یہ ام المسلمیںؓ ہے اور
شہزادی ہے صحرا کی
شہزادی ہے صحرا کی
اسی کے نازنیں قدموں سے
آبادی ہے صحرا کی
آبادی ہے صحرا کی
یہ عورت اور اس کی گود
میں بچہ جو لیٹا ہے
میں بچہ جو لیٹا ہے
یہ پیغمبرؑ کی بیوی ہے ،
وہ پیغمبرؑ کا بیٹا ہے
وہ پیغمبرؑ کا بیٹا ہے
بنی جرہم ادب سے سر جھکائے سامنے آئے
جو کچھ تھا پاس ان کے ،
نذر دینے کے لئے لائے
نذر دینے کے لئے لائے
کنارِ آب زمزم آج خیمے ہو گئے برپا
بڑا خیمہ تھا سب سے ہاجرہؓ
اور اس کے بیٹے کا
اور اس کے بیٹے کا
غرض یہ ہے بنی جرہم نے
اب ڈیرا یہیں ڈالا
اب ڈیرا یہیں ڈالا
کیا خوش ہاجرہؓ کو ، یعنی
اسمٰعیلؑ کو پالا
اسمٰعیلؑ کو پالا
جناب ہاجرہؓ نے مینڈھ باندھی گرد پانی کے
Reviewed by WafaSoft
on
August 26, 2019
Rating:


No comments: