Best Wall Stickers

مشرکین کا غیظ و غضب

مشرکین کا غیظ و غضب

خدا کا نام تو گویا قہر تھا بت خانہ دل پر
گرا دی حق نے بجلی تودہ بارود باطل پر

غضب کی آندھیاں منڈلا گئیں لوگوں کی صورت پر
نگاہیں سرخ ہو کر چھا گئیں نور نبوت پر

غضب میں بھر گئے سارے قریش ان وعظ کو سن کر
کہ ان کے پتھروں کو کہہ دیا تھا آپ نے پتھر

جسے دیکھو اسی کے منہ سے کف تھی کفر بکتا تھا
خدا واحد ہے ، گویا سمجھ میں آ نہ سکتا تھا

بتوں اور دیوتاؤں کی مذمت جرم تھی گویا
ہوا وہ شور و شر برپا قیامت آ گئی گویا

انہیں تو حق سے نفرت تھی یہ باتیں کس طرح سنتے 
کھٹکنے لگ گئے کانٹے جنہیں وہ پھول کیا چنتے 

مشرکین کا غیظ و غضب مشرکین کا غیظ و غضب Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.