Best Wall Stickers

اندھیرا چھا چکا جب ظُلم کا دنیائے ہستی پر



باب سوم ۔ پیغمبر آخر الزمان کی ولادت سے قبل کا زمانہ



غلبہ باطل اور شیطان کا غرور



اندھیرا چھا چکا جب
ظُلم کا دنیائے ہستی پر

ہوا شیطان مسلط ہر بلندی
اور پستی پر


پہاڑوں پر چڑھا شیطان
زمین پر اک نظر ڈالی

نظر آئی اسے ہر مملکت ایمان
سے خالی


بہت خوش ہوا ناز و تکبر
عود کر آیا

ہنسا اور کفر کے کلمے زبان
نحس پر لایا


کہ میں ہوں ‘ میں ہی میں
ہوں بادشہ اقصائے عالم کا

مرے قدموں کے نیچے تخت
ہے اولادِ  آدم کا


زمیں کو چار جانب سے مری
ظلمت نے گھیرا ہے

مرے دامن کے نیچے اب اندھیرا
ہی اندھیرا ہے


یہی انسان ہے، کیا وہ
اسی انسان کا دَر تھا

ازل میں سامنے جس کے مرا
جھکنا مقدر تھا






 


مرے قدموں پہ ہے اب مرے
سجدے کا طالب تھا

ابد تک میں ہی غالب ہوں
ازل کے دن یہ غالب تھا


اگر میں راندہ درگاہِ  باری ہوں تو یہ بھی ہے

اگر میں قابلِ  دوزخ ہوں ناری ہوں تو یہ بھی ہے


یہ کہہ کر تن گیا منحوس
پر پھیلا دیئے اپنے

مُرید اور چیلے چانٹے نام
شیطاں کا لگے جپنے


اندھیرا چھا چکا جب ظُلم کا دنیائے ہستی پر اندھیرا چھا چکا جب ظُلم کا دنیائے ہستی پر Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.