Best Wall Stickers

وہ ہادیؐ جو نہ ہو سکتا تھا غیر اللہ سے خائف



ہادی اسلام کا سفر طائف



وہ ہادیؐ  جو نہ ہو سکتا تھا غیر اللہ سے خائف

چلا اک روز مکے سے نکل
کر جانبِ  طائف


 دیا پیغامِ  حق طائف کے رئیسوں 144کو

دکھائی جنس روحانی کمینوں
کو خسیسوں کو






 


نبیؐ  کے ساتھ یہ بدبخت پیش آئے رعونت سے

جو سرکردہ تھا ان میں
،بول اٹھا فرط حقارت سے


اگر اللہ تجھے ایسوں کو
نبیؐ پاک کرتا ہے

 تو گویا پردہ کعبہ کو خود ہی چاک 145 کرتا ہے


کہا اک دوسرے نے واہ وہ
بھی ہے خُدا کوئی

 پیمبرؐ ہی نہیں ملتا جسے تیرے سوا کوئی146


ظرافت کی ادائے طنز سے اِ
ک تیسرا بولا

نہایت بانکپن سے سانپ نے
گویا دہن کھولا


اگر مَیں مان لوں تم کر
رہے ہو راست گفتاری

توہے تم سے تخاطب میں
بھی گستاخی بڑی بھاری


اگر تم جھوٹ کہتے ہو تو
ڈرنا چاہئے تم سے

مُجھے پھر بات بھی کوئی
نہ کرنا چاہیے تم سے


یہ طعنِ  سوقیانہ سُن کے بھی ہادی نہ گھبرایا

اُٹھا اور اُٹھ کے اطمینان
و آزاری سے فرمایا


کہ حق پر دل نہیں جمتا
تو اچھا خیر جانے دو!

یہ پیغامِ ِ ہدایت شہر والوں
کو سنانے دو!






 


یہ کہہ کر شہر کی جانب
چلا اسلام کا ہادی

سُنایا قیدیانِ لات کو پیغامِ
آزادی


مگر بھڑکا دیا لوگوں کو
اِن تینوں شریروں نے

دکھائی شیطنت شیطان کے سچّے
مشیروں نے


وہ ہادیؐ جو نہ ہو سکتا تھا غیر اللہ سے خائف وہ ہادیؐ جو نہ ہو سکتا تھا غیر اللہ سے خائف Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.