Best Wall Stickers

بڑھے انبوہ در انبوہ پتھر لے دیوانے



پتّھروں کی بارش



بڑھے انبوہ در انبوہ
پتھر لے دیوانے

لگے مینہ پتھروں کا رحمتؐ
عالم پہ برسانے


وہ ابرِ  لطف جس کے سائے کو گلشن ترستے تھے

یہاں طائف میں اس کے جسم
پر پتھر برستے تھے


وہ بازو جو غریبوں کا
سہارا دیتے رہتے تھے

پیا پے آنے والے پتّھروں
کی چوٹ سہتے تھے


وہ سینہ جس کے اندر نورِ
 حق مستور رہتا تھا

وہی اب شقّ ہوا جاتا تھا
اس سے خون بہتا تھا


فرشتے جن پہ آ آ کر جبینِ
  شوق رکھتے تھے

وہ پائے نازنیں زخموں کی
لذت آج چکھتے تھے






 


جگہ دیتے تھے جن کو
حاملانِ  عرش آنکھوں پر

وہ نَعلین مبارک خاک و خوں
سے بھر گئیں یکسر


بشر کی عیب پوشی کے لیے
جس کو اتارا تھا

بشر کی چیرہ دستی سے وہ
دامن پارا پارا تھا


زمیں کا سینہ شق تھا
اور فلک کا رنگِ رخ فق تھا

کہ ساری عمر کا حاصل
شکارِ  جورِ  ناحق تھا


حضورؐ اس جور سے چور  ہو کر بیٹھ جاتے تھے

 شقی آتے تھے بازو تھام کر اوپر اٹھاتے تھے 147


اسی ’’مہماں نوازی‘‘ کا
نمونہ پھر دکھاتے تھے

خدائے قاہر و قہّار کا
صبر آزماتے تھے


یہ جسمانی عقوبت اس پہ
طرہ رنجِ ِ  رُوحانی

خدا کا مضحکہ کرتے تھے یہ
بیداد کے بانی


کوئی کہتا تھا میں ایسے
خدا سے ڈر نہیں سکتا!

کہ جو اپنے پیمبرؐ کی
حفاظت کر نہیں سکتا!!


غرض یہ بانیانِ  شر یہ فرزندانِ  تاریکی

نبیؐ پر مشق کرتے جا رہے
تھے سنگباری کی


مگر اس رنگ میں جب تک
زباں دیتی رہی یارا





 


دعائے خیر ہی کرتا رہا
اللّہ کا پیارا


بالآخر جان کر بے جان
،ان لوگوں نے منہ موڑا

لہُو میں اس وُجودِ پاک
کو لتھڑا ہوا چھوڑا



بڑھے انبوہ در انبوہ پتھر لے دیوانے بڑھے انبوہ در انبوہ پتھر لے دیوانے Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.