Best Wall Stickers

جواں نے کعبہ سے جب گھر کی جانب قصد فرمایا

بنتِ  مُرّالخثمیہ اور شیطان


جواں نے کعبہ سے جب گھر کی جانب قصد فرمایا
تو شیطاں اس سے پہلے جانبِ  مکہ چلا آیا

یہاں پر بنتِ  مُرّالخثمیہ اک حسینہ تھی
حسینہ تھی مگر اطوار و عادت میں کمینہ تھی

وہ پہلے سے جمال و حسنِ  عبداللہ پہ مرتی تھی
مگر عرضِ  تمنا کر نہیں سکتی تھی ڈرتی تھی

 اچانک ہو گیا اس پر مسلط رنگ شیطانی
رگوں میں بے حیائی بن کے دوڑا خون حیوانی 58

ادھر سے آ رہا تھا یہ جوان پاک سیرت بھی
جسے آنکھیں جھکا کر شہر میں چلنے کی عادت تھی

ہوئی آ کر اچانک اب وہ عورت راہ میں حائل
نکالیں منہ سے بے شرمی کی باتیں سخت لاطائل

کہا سو اونٹ لے لے اور مری جانب توجہ کر
شراب وصل کی خاطر گری ہوں تیرے قدموں پر

مرے گھر میں شراب ناب بھی موجود ہے پیارے
در اندازوں کا رستہ ہر طرف مسدود ہے پیارے

کہاں جاتا ہے آ مل کر جوانی کے مزے لوٹیں
اندھیری رات میں جوش نہانی کے مزے لوٹیں

حیا و شرم کے باعث ادھر گردن خمیدہ تھی
ادھر عورت وفور جوش خوں سے آبدیدہ تھی

اب اس نے اس طرح دست جواں‌ کو زور سے کھینچا
زبردستی اٹھا کر لے ہی جائے گی اسے گویا


جواں نے کعبہ سے جب گھر کی جانب قصد فرمایا جواں نے کعبہ سے جب گھر کی جانب قصد فرمایا Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.