Best Wall Stickers

جبیر و عقبہ و عتبہ ابو جہل و ابو سفیاں



مشاورت قتل



جبیر و عقبہ و عتبہ ابو
جہل و ابو سفیاں

نضر بو بختری حارث امیہ
اور اک شیطاں


 یہ سب ایوان ندوہ میں اکٹھے ہو گئے آ کر

قبائل کے نمائندے بٹھائے
ساتھ بلوا کر


تھا شیطاں نجد کے اک بے
حیا بوڑھے 155کی صورت میں

کہ چل کر دور سے آیا
تھا آج اس بزم لعنت میں


ہوئے ایوان کے در بند،
تقریریں لگی ہونے

نبیؐ کو قتل کر دینے کی
تدبیریں لگی ہونے






 


نظر آتی تھی اس بوڑھے کو
ہر تجویز میں خامی

وہ کہتا تھا مبادا پیش
آ جائے کوئی خامی


بالآخر سوچ کر بوجہل نے
اک بات بتلائی

یہی تجویز اس شیطان
بوڑھے کو پسند آئی


کہا اس نے کہ ہر کنبے سے
اک اک آدمی چن لو

کوئی باقی نہ رہ جائے قبیلہ
یہ ذرا سن لو


یہ نکلیں آج شب کو لے کے
خون آشام تلواریں

محمدؐ پر یہ تلواریں
سبھی یکبارگی ماریں


نبی کا جسم عبرت کا
نظارہ ہو کے رہ جائے

مجسم نور وحدت پارہ
پارہ ہو کے رہ جائے


یہی تجویز اچھی ہے ، یہی
ترکیب ہے کامل

کہ ہو گا اس طرح ہر اک
قبیلہ قتل میں شامل


کریں ایس خون کا دعویٰ
مسلماں یا بنی ہاشم

تو مل کر سب قبیلے جنگ
میں ان سے نپٹ لیں ہم


غرض طے پا گئی آخر یہی
تجویز شیطانی

قسم کھا کھا کے لوگوں نے
نبی کے قتل کی ٹھانی


جبیر و عقبہ و عتبہ ابو جہل و ابو سفیاں جبیر و عقبہ و عتبہ ابو جہل و ابو سفیاں Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.