کس طرح سے بیان ہو عظمت بتولؐ کی
سیرت ہے جو نبیؐ کی وہ سیرت بتولؐ کی
آئے ہیں تہنیت کے لیے عرش سے ملک
گھر میں رسولؐ کے ہے ولادت بتول کی
سارہؔ سے چاہے مریم و حوا سے پوچھ لو
دنیا میں بے مثال ہے عصمت بتول کی
ساقی ہیں ان کے زوج توسردارِ خلد لال
کوثر بھی ہے تبول کا جنت بتول کی
بزم کسا ہو یا ہو مقامِ مباہلہ
ہے ہر جگہ نبیؐ کو ضرورت بتول کی
حسنینؑ اور ثانی زہرا کی شکل میں
دولت ملی ہے دیں کو بدولت بتولؐ کی
سچ ہے سلیمؔ ایک گنہگار کے لیے
مشکل ترین کام ہے مدحت بتول کی
Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
٭٭٭
کس طرح سے بیان ہو عظمت بتولؐ کی
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: