Best Wall Stickers

فاطمہ زہرا کے گھر میں آئی ہے پہلی بہار

فاطمہ زہرا کے گھر میں آئی ہے پہلی بہار
رحمت العالمین بھی آج ہیں جس پر نثار


خود ملک آئے ہیں دیدارِ حسن کے واسطے
مدح ان کی کر رہا ہے دیکھئے پروردگار


ہیں علی ؑ شاداں محمدؐ مصطفی مسرور ہیں
آگیا وہ دین کا جس سے بڑھا عزوقار


ان کو جو چاہے خدا کرتا ہے اُن سے پیار یوں
دین ہے سر سبزان سے اور قائم ہے بہار


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

صلح ان کی عکس اک صلح حدیبیہ کا ہے یہ
تھا جو نانا کا وہ ہے بالکل نواسے کا شعار


جنگ کا تو ذکر ہی کیا جنگ تو کیا چیز ہے
سہہ نہیں سکتا منافق ان کی اک صلح کا وار


یہ عقیدت کا میری ہے جوش ہی تو ائے سلیمؔ
حسن لکھنا ہوں مگر پڑھتا حسن ؑ ہوں بار بار
٭٭٭


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
فاطمہ زہرا کے گھر میں آئی ہے پہلی بہار فاطمہ زہرا کے گھر میں آئی ہے پہلی بہار Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.