Best Wall Stickers

عکس جمال کبریا میرے روبرو رہے

مناجات
عکس جمال کبریا میرے روبرو رہے
میری نظر میں نور نبی چار سو رہے
میرا وجود ذکر خدا میں محو{ FR 213 } رہے
عشق رسول پاک سے دل باوضو رہے
جب تک یہ زندگی ہے تیری جستجو رہے
میری زباں پہ ہر گھڑی تیری گفتگو رہے
اعمالِ نیک میرے کوئی لے دعا یہ دے
میری لحد میں زلف ہجر کی بو رہے
کرتا ہوں اس لیے اطاعت رسول کی
محشر کے روز ذات میری سرخرو رہے
ہے آرزوؔ کی آرزو یہ آرزو رہے
صدقے میں مصطفیٰ کے میری آبرو رہے


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

عکس جمال کبریا میرے روبرو رہے عکس جمال کبریا میرے روبرو رہے Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.