زندگی کا نکھار طیبہ میں
جان و دل کی بہار طیبہ میں
خوب دھونڈا مگر کہیں نہ ملا
ہم نے پایا قرار طیبہ میں
پُرسکوں ہو گئی میری ساری حیات
ایک لمحہ گذار طیبہ میں
تاج والے بھی فخر کرتے ہیں
مل کے گرد و غبار طیبہ میں
اس سے بڑھ کر نصیب کیا ہوگا
ہو جو میرا مزار طیبہ میں
آرزوؔ کی ہے آرزو ہر دم
گزریں لیل و نہار طیبہ میں
Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
زندگی کا نکھار طیبہ میں
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: