مدینے جانے کو دل میرے یار چاہتا ہے
اور ایک بارنہیں بار بار چاہتا ہے
قرار مجھ کو ملے گا مدینے جانے سے
قرار میرے خدا بے قرار چاہتا ہے
مدینے والے بلا لے مجھے مدینے میں
خوشی کا لمحہ یہ اک اشک بار چاہتا ہے
Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
وہاں پہ بگڑی ہوئی قسمتیں سنورتی ہیں
فقیر تیرا خزاں میں بہار چاہتا ہے
بہشت کے لیے یہ کتنا سیدھا رستہ ہے
وہاں پہ نکلے یہ دم گنہگار چاہتا ہے
سلیمؔ روضے کی پھر سے مجھے زیارت ہو
یہ میرا دل وہی اُن کا دیار چاہتا ہے
Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
٭٭٭
مدینے جانے کو دل میرے یار چاہتا ہے
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: