Best Wall Stickers

قرآن کے جو لفظ ہوں شامل بیان میں

قرآن کے جو لفظ ہوں شامل بیان میں
تب نعت کہہ سکوگے محمدؐ کی شان میں


میں نے کیا جو ذکر محمدؐ کی ذات کا
قدرت نے جان ڈال دی میرے بیان میں


ڈالی نظر جو میں نے خدا کے کلام پر
تھیں آئتیں ہزار محمدؐ کی شان میں


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

آئے ہیں جو زمیں پہ ہدایت کے واسطے
ہے اُن کے نور سے ہی چمک آسمان میں


جس آئینے میں سب ہی محمدؐ دکھائی دیں
یہ معجزہ بھی ہے تو اسی خاندان میں


رحمت جو بن کر آئے ہیں عالم کے واسطے
اُن کا کرم ہے دیکھئے سارے جہان میں


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

 

کردارِ مصطفی کا کرو ذکر نعت میں
اشعار ہوں سلیمؔ کسی بھی زباں میں
٭٭٭


سلیم امروہوی

قرآن کے جو لفظ ہوں شامل بیان میں قرآن کے جو لفظ ہوں شامل بیان میں Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.