سمجھ سکا نہ زمانہ مقام زینبؐ کا
کیا فرشتوں نے پر احترام زینبؐ کا
ہمارے لب پر جو آیا ہے نام زینبؐ کا
سنائیں گے تمہیں ہم اب کلام زینبؐ کا
کبھی بھی ظلم کے آگے نہ سر جھکا دینا
زمانے بھر کے لیے ہیں پیام زینبؐ کا
نبیؐ کے دین کا جس سے چراغ روشن ہے
وہ نام سب کی زباں پر ہے عام زینبؐ کا
عزائے حضرت شبیرؑ آج بھی دیکھو
جہاں میں گونج رہا ہے پیام زینب ؐ کا
ہمیں بچائے گی دوزخ سے جو نماز ہے وہ
نماز جس سے بچی ہے وہ کام زینبؐ کا
عزائے حضرت ِ زینبؐ کی شکل ہے یہ سب
یہ نوحہ مرثیہ یا ہو سلام زینبؐ کا
سلیم دین کی خدمت میں زندگی گزرے
تبھی یہ کہنا کہ میں ہوں غلام زینبؐ کا
٭٭٭
سمجھ سکا نہ زمانہ مقام زینبؐ کا
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: