سر تو ہے سجدے میں سر پر ظلم کی شمشیر ہے
سارے عالم سے جدا یہ صبر کی تصویر ہے
جب فنا کرنے میں بے بس خنجر وشمشیر ہے
تب قلم سے ختم کرنے کی نئی تدبیر ہے
فاطمہ زہرا تمہاری گود بھی کیا گود ہے
ہے کبھی قرآں کبھی قرآن کی تفسیر ہے
صبر آجاتا ہے چاہے ہو کوئی دنیا کا غم
یہ حسین ؑ ابن علیؑ کے نام کی تاثیر ہے
نام تو اصغر ہے اور شبیر کا بے شیر ہے
مسکراہٹ سے اسی کے ہار کھائے تیرہے
اللہ اللہ حلق سوکھا اور زباں بھی خشک ہے
تین دن کی پیاس میں بھی نعرہ تکبیر ہے
آج تک جس کو سکندر دیکھتا ہے رشک سے
یا تو فطرس کی ہے یا پھر حُر تیری تقدیر ہے
میں نظر رکھتا نہیں دنیا کی دولت پر سلیمؔ
بس غم شبیر ہی میرے لیے جاگیر ہے
٭٭٭
Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
سر تو ہے سجدے میں سر پر ظلم کی شمشیر ہے
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: