Best Wall Stickers

ثابت یہ کررہی ہے شہادت حسین ؑ کی

ثابت یہ کررہی ہے شہادت حسین ؑ کی
اسلام کو تھی سخت ضرورت حسین ؑ کی


جب کربلا میںلوٹ گئی دولت حسین ؑ کی
اسلام تب بچا ہے بدولت حسین ؑ کی


بچپن میں رحلِ زانوئے احمد پہ آئے جب
کرتے تھے خود رسول تلاوت حسین ؑ کی


عباس ؑ ابن ساقی کوثر کے ہاتھ پر
پانی نے کی ہے آن کے بیعت حسین کی


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

کل اپنی کائنات لٹادی حسین نے
حاتم تو آکے دیکھ سخاوت حسین ؑ کی


اب خود بتائو صبر کی ہے کس پہ انتہا
ایوب تم نے دیکھ لی ہمت حسین ؑ کی


ثابت انامنل سے یہ دنیا کو ہوگیا
سیرت جو ہے رسولؐ کی سیرت حسین ؑ کی


ہم جو اگر کہیں تو کہو گے مبالغہ
دوشِ نبی ؐ سے پوچھ لو عظمت حسین ؑ کی


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

کچھ سیرتِ حسین ؑ سے سیکھے بھی آدمی
سچی اگر ہے اس کو عقیدت حسین ؑ کی


گہوارہ امن کا ہے ہمارا وطن سلیمؔ
آنے کی آرزو تھی جو بھارت حسین ؑ کی
٭٭٭


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
ثابت یہ کررہی ہے شہادت حسین ؑ کی ثابت یہ کررہی ہے شہادت حسین ؑ کی Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.