شبیر ؑ آئینہ ہے نبیؐ نے جمال کا
عباس آئینہ ہے علیؑ کے جلال کا
کل انبیاء سے پوچھ لیں قرآں میں دیکھ لیں
کوئی نہیں جواب محمدؐ کی آل کا
نمرود کے زمانہ سے عہدِ یزید تک
شبیرؑ اک جواب ہے سب کے سوال کا
تو کیا ہے تیری نسلیں بھی بیعت نہ لیں سکیں
کیا فائدہ یزید یہ خواب و خیال کا
یہ معجزہ ہے اب بھی ہے تازہ غم حسین ؑ
حالانکہ واقعہ ہے یہ چودہ سو سال کا
شبیر ؑ نے عروج دیا ہے کٹا کے سر
اب کیا سوال دینِ خدا پر زوال کا
باطل نے دین حق پہ جب حملہ کیا سلیمؔ
سرور کے سرنے کام کیا بڑھ کے ڈھال کا
٭٭٭
شبیر ؑ آئینہ ہے نبیؐ نے جمال کا
Reviewed by WafaSoft
on
September 01, 2019
Rating:


No comments: