Best Wall Stickers

اے حسین ؑ ابن علی ؑ تیری ہمت پہ نثار

اے حسین ؑ ابن علی ؑ تیری ہمت پہ نثار
تجھ سے ہے دیں کا وقار


 
Urdu Naat Lyrics

تجھ سے اسلام کو توقیر ملی شان ملی
تو نے ہی دین کی کشتی کو کنارہ بھی دیا
آخری سانس جو اسلام کے لب پر آئی
اپنے ہی خون سے پھر تو نے سہارہ بھی دیا
خون کے چھینٹوں سے اسلام کیا ہے بیدار
تیری ہمت پہ نثار تجھ سے ہے دیں کا وقار


تجھ کو بچپن میں محمدؐ نے جسائی ہے زباں
راکب دوش محمدؐکا شرف تجھ کو ملا


بڑھ گیا تیرے سبب سے ہی نبیؐ کا سجدہ
پشت پر نانا کی جب آکے ہوا جلوہ نما
دونوں ہاتھوں میں رہی تیرے رسالت کی
تیری ہمت پہ ……………


 
Urdu Naat Lyrics

باپ وہ باپ کہ جس کو کہیں کلے ایماں
بھائی وہ بھائی جو ہے خلق و محبت کا نشاں
ایسی ماں پائی کے دُنیا میں نہیں جس کی مثال
ایسا نانا جسے کہتے ہیں ہادیٔ زماں
اور پھر تجھ میں سمٹ آئے یہ سارے کردار
تیری ہمت پہ ………………


دیں پہ بات آئے تو مرجانا ہے پیغام تیرا
کبھی باطل سے نہ گھبرا نا ہے پیغام تیرا
امنِ عالم کے لیے حق وصداقت کے لیے
ستم وجور سے ٹکرانا ہے پیغام تیرا
تو نے ہی قصرے یزیدی کو کیا ہے مسمار
تیری ہمت پہ نثار تجھ سے ہے دیں کا وقار



Urdu Naat Lyrics

اے حسین ؑ ابن علی ؑ تیری ہمت پہ نثار اے حسین ؑ ابن علی ؑ تیری ہمت پہ نثار Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.