Best Wall Stickers

کیا کہوں کیا بتا دیا تو نے

کیا کہوں کیا بتا دیا تو نے



مجھ کو جینا سکھا دیا تو نے



سر تو جھکتا تھا سامنے رب کے



دل بھی میرا جھکا دیا تو نے



حق و باطل کا درس تو نے دیا



راہ حق کا پتہ دیا تو نے



اور کیا چاہئے مجھے پھر اب



مجھ کو میرا خدا دیا تو نے



ہر طرف بے وفا تھے دنیا میں



آ کے درس وفا دیا تو نے



پیار الفت خلوص و مہرو وفا



جو دیا مصطفی دیا تو نے



دیکھ سکتا نہیں تھا میں مجھ کو



سامنے آئینہ دیا تو نے



اپنے خالق سے کٹ گیا تھا بشر



اس کو رب سے ملا دیا تو نے



سید ابوبکر مالکی

کیا کہوں کیا بتا دیا تو نے کیا کہوں کیا بتا دیا تو نے Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.