Best Wall Stickers

سینے میں صدق کے دلآویز اجالے ہیں



سینے
میں صدق کے دلآویز اجالے ہیں

اے
رب تری قدرت کے انداز نرالے ہیں


ہرایک
کادامن ہے منسوب ترے درسے

توبانٹنے
والا ہے سب مانگنے والے ہیں


ہرحرف
وعدد تیرا ہر رزق ورسد تیرا

بخشاہے
دہن تونے تیرے ہی نوالے ہیں


الفاظ
وزباں تیری تعریف  کریں کیوں کر

احساس
کے ہونٹوں پرافلاس کے تالے ہیں


تو
نے ہی اندھیروں کو ہرسمت بکھیراہے

تونے
ہی فضاؤں میں جگنو بھی اچھالے ہیں


ہرقطرۂ
شبنم میں تیراہی تعارف ہے

ہرپھول
کی پتی میں تیرے ہی حوالے ہیں


حافظ
مرے فن پربھی احسان اسی کاہے

وہ
جس کے لیے میں نے یہ شعر نکالے ہیں

 

حافظ کرناٹکی

 

سینے میں صدق کے دلآویز اجالے ہیں سینے میں صدق کے دلآویز اجالے ہیں Reviewed by WafaSoft on July 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.