Best Wall Stickers

پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو



پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو
زندگی ملتی رہی ایمان کو

یہ تری حمدوثناکافیض ہے
چومتے ہیں سب میرے دیوان کو

جسم کو انفاس سے روشن کیا
تونے کیا بخشانہیں ایمان کو

دھڑکنوں کے لب پہ تیرا نام ہے
دل سمجھتا ہے ترے احسان کو

اے خدا حافظؔ بھکاری ہے ترا
یہ خداسمجھے ہے کب دھنوان کو

حافظؔ کرناٹکی



پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو پڑھ کے روزوشب ترے قرآن کو Reviewed by WafaSoft on July 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.