Best Wall Stickers

جذبۂ عشق نے سینے میں مچلنا سیکھا

جذبۂ عشق نے سینے میں مچلنا سیکھا


آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آئے تو زمانے نے سنبھلنا سیکھا


گُنگ لمحوں کو ہوئی قوتِ اظہار عطا


دامنِ خیر میں حق بات نے پلنا سیکھا


کفر اور شرک کے سب بُت ہوئے ریزہ ریزہ


حق کے انوار میں ظلمات نے ڈھلنا سیکھا


پہنا انسان نے اس وقت لباسِ عظمت


سایۂ خیر میں جب صِدق نے پلنا سیکھا


پائی بھٹکے ہوئے انساں نے یقین کی منزل


نورِ قرآن نے سینوں میں اُترنا سیکھا


ہوئی سیراب زمانے کی یہ ویراں دھرتی


چشمۂ حق نے مدینے سے ابلنا سیکھا


ملی بے راہ زمانے کو قیادت ان کی


راہِ تہذیب پہ انسان نے چلنا سیکھا


آپ صلی اللہ علیہ والہ کے دم سے سہارے ملے بے کس دل کو


نئے انداز سے دنیا نے سنبھلنا سیکھا


ظلمتِ دَہر نے پھر دیں کے اُجالے دیکھے


شمعِ توحید نے جب طیبہ میں جلنا سیکھا


دے گئے دیر کو وہ درسِ اُخوت خالد


پیار کے رنگ میں نفرت نے بھی ڈھلنا سیکھا


صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم


پروفیسر خالد شبیراحمد

جذبۂ عشق نے سینے میں مچلنا سیکھا جذبۂ عشق نے سینے میں مچلنا سیکھا Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.