Best Wall Stickers

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر


آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر

آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر

--- ادیبؔ رائے پوری


آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.