Best Wall Stickers

یہ جگنو نعت پڑھتے ہیں ستارے نعت پڑھتے ہیں



یہ
جگنو نعت پڑھتے ہیں ستارے نعت پڑھتے ہیں

سحرہوتے
ہی پیڑوں پرپرندے نعت پڑھتے ہیں


یہ
ایک زندہ حقیقت ہے کوئی جھٹلا نہیں سکتا

کہ
مائیں نعت پڑھتی ہیں تو بچے نعت پڑھتے ہیں


گلوں
کے خشک ہونٹوں سے گلے ملتی ہے شادابی

کبھی
بارشِ رحمت کے قطرے نعت پڑھتے ہیں


ہے
مداحِ پیمبر یہ نظام عالم ہستی

اجالے
تو  اجالے ہیں اندھیرے نعت پڑھتے ہیں


شہنشاہ
مدینہ کی محبت میںمگن ہوکر

سمندرکی
تہوںمیں رہنے والے نعت پڑھتے ہیں


فقط
حوروملک ،جن وبشر پہ ہی نہیں موقوف

نبی
کے عشق میںسارے کے سارے نعت پڑھتے ہیں


امام
الانبیا سے قبل جونبیوںپہ اتری ہیں

کتابیں
نعت  پڑھتی ہیں صحیفے نعت پڑھتے ہیں


ادب
سے مسجد نبوی میں ہیں حسان بن ثابت

نبی
کے روبرو ممبر پہ بیٹھے نعت پڑھتے ہیں


فقط
ہم ہی نہیں پڑھتے نبی کی نعت اے ساحل

نبی
کی شان میں اقدس میں فرشتے نعت پڑھتے ہیں

حشمت
رضاساحلؔ سیونڈیہہ


 

یہ جگنو نعت پڑھتے ہیں ستارے نعت پڑھتے ہیں یہ جگنو نعت پڑھتے ہیں ستارے نعت پڑھتے ہیں Reviewed by WafaSoft on July 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.