کمال حد رسالت میں باکمال ہے کیا
وہ بے مثال ہیں ان کی کوئی مثال ہے کیا
نبی کے عشق کانشہ نہیں اترتاہے
عرب کی تپتی ہوئی ریت پہ بلال ہے کیا
قرار آتا نہیں چین کیوںنہیں پڑتا
دررسول کا آیامجھے خیال ہے کیا
میں تھک چکاہوں دواکام ہی نہیں کرتی
غم حبیب ہی زخموں کااندمال ہے کیا
۔۔
ابھی نصیب ہے میراعروج میں کھویا
یہ مت بتاؤ مجھے ساعتِ زوال ہے کیا
غم رسول میں روئے ہو پھوٹ کر اطہرؔ
تمہاری آج طبیعت بہت بحال ہے کیا
حسن رضا اطہرؔ بوکاروسیٹی
کمال حد رسالت میں باکمال ہے کیا
Reviewed by WafaSoft
on
July 28, 2019
Rating:


No comments: